مشرق وسطیٰ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر برین ٹیومر کے مریض بچے کا علاج شروع

سیکرٹری صحت کو قلعہ دیدار سنگھ، لوہاراں والا کے رہائشی محمد رضوان کاشف کے بیٹے فرزان کے علاج کی ہدایات جاری وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت چلڈرن ہسپتال میں فرزان کے علاج معالجے کی خود نگرانی کریں گے

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر برین ٹیومر کے مریض بچے فرزان کا علاج فوری شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹری صحت کو قلعہ دیدار سنگھ، لوہاراں والا کے رہائشی محمد رضوان کاشف کے بیٹے فرزان کے علاج کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فرزان کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ فرزان کے علاج کے لئے بیرون ملک علاج تجویز کیا گیا تاہم میڈیکل بورڈ نے دوبارہ مکمل تشخیص کے بعد فرزان کو ملک میں ہی قابل علاج قرار دیا۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال منتقل کرکے مریض بچے کے علاج شروع کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ فرزان کو تمام ممکنہ بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق فرزان کے علاج کی خودنگرانی کریں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ فرزان کے والد رضوان کاشف نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی جس پر مسلم لیگ کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے دورہ کیا اور علاج کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button