
پنجاب کلچر ڈے کی تقریب،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف مہمان خصوصی،کھانے،دستکاریوں کے سٹال،گھڑ ڈانس،پنجابی دھمالیں
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی چوڑیوں کے سٹال پر دلچسپی،خود ادائیگی کر کے روایتی چوڑیاں خریدیں، وڈ ورک،سٹرنگ ارٹ،کیمل بون، پنسل پینٹنگ کے نمونے دیکھے
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے الحمرا میں پنجاب کلچر ڈے کی تقریب میں شرکت کی، سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھیں۔صوبائی وزیر ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر روایتی پنجابی رقص اور گھڑ ڈانس پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الحمراء میں دستکاریوں کی نمائش دیکھی اور روایتی پنجابی کھانوں کے سٹال کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیکسلا کی گندھارا آرٹ نمونوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور وڈ ورک،سٹرنگ ارٹ،کیمل بون، پنسل پینٹنگ کے نمونے دیکھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی دستکاری،گوٹے کناری اور چنری کے ملبوسات دیکھے اور ہنر مندوں کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چاول پر نام نویسی،براس کاپرہینڈی کرافٹ اور بانس سے بنے فن پارے بھی دیکھے اورچاک پر برتن بنانے والے فنکار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چرخے پر سوت کاتنے کے عمل کا مشاہدہ کیا اور خود چرخا چلا کر دیکھا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کھڈی میں کپڑے بننے کے عمل میں دلچسپی ظاہر کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سٹال سے روایتی چوڑیوں کا سیٹ خود ادائیگی کرکے خریدا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے الحمراء آرٹ گیلری میں پنجاب کی ثقافت کے حوالے سے پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا اور پینٹنگ بنانے والے مصوروں کو سراہا اور تصاویر بنوائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کرنے والے فن پاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے الحمراء ہال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں حنا نصر اللہ نے خاص صوفیانہ کلام پیش کیا۔پنجاب کی ثقافت کے حوالے سے صوفی کلام پیش کیا گیا۔ثقافتی تقریب میں روایتی پنجابی رقص گیدا،دھما ل بھنگڑا بھی پیش کیا گیا۔ عارف لوہار اور دیگر لوک گلوکاروں نے پنجابی گیت پیش کیا۔لوک فنکاروں نے پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے صوفیانہ رقص کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام فنکاروں کی پر فارمنس کو سراہا۔ تقریب میں صوبائی مشیر پرویز رشید، رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر سیکرٹری اطلاعات دانیال سلیم گیلانی اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔