لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق عرفان علی کاٹھیا نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عرفان علی کاٹھیا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں۔ عرفان علی کاٹھیا کا تعلق 35 ویں کامن سے ہیں۔ عرفان علی اس سے قبل مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر و سی ایم آفس سمیت اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ عرفان علی کاٹھیا نے عہدے کا چارج سںنبھالتے ہی پی ڈی ایم اے افسران سے تعارفی میٹنگ کی۔تعارفی میٹنگ میں افسران کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح، سروس ڈلیوری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ ٹیم ورک سے تمام تر آفات کا ملکر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ افسران وقت کی پابندی اور ڈسپلن یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین، ڈائیریکٹر آپریشنز نثار احمد ثانی، ڈائیریکٹر کوآرڈینیشن شایان علی جاوا و دیگر افسران موجود تھے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close