اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلین کی ملاقات، معاشی تعلقات کے فروغ کے امکانا ت پر تبادلہ خیال

کینیڈا کے اعلی تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلباء کیلئے سکالر شپ بڑھانے کا جائزہ،کینیڈا کیساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں:مریم نواز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلینLeslie Scanlon نے ملاقات کی، جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ فرسٹ سیکرٹری علیشا سوسا اورٹریڈ کمشنر علی خان بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو کینیڈ ا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکنلین نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں کینیڈا اورپنجاب کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کے امکانا ت پر تبادلہ خیال کیاگیااورکینیڈا کے اعلی تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلباء کے لئے سکالر شپ بڑھانے کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button