
ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا رمضان المبارک کے حوالہ سےماڈل بازار وحدت کالونی۔سبزہ زار کا دورہ
رمضان بازار میں آنے والے تمام افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہونے دیا جائے گا۔ایس پی اخلاق الله تارڑ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ماہ صیام کے موقع پر ماڈل و رمضان بازار میں اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس الرٹ ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے رمضان المبارک کے حوالہ سےماڈل بازار وحدت کالونی اور سبزہ زار کا دورہ کیاایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے گئے ہیں جبکہ رمضان بازار میں آنے والے تمام افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہونے دیا جائے گااسکے ساتھ ماڈل و رمضان بازار کی پارکنگ بازار سے مناسب فاصلے پر بنائی گئی ہے۔ماڈل و رمضان بازار کے اطراف چھتوں پر بھی سکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس۔میٹل ڈیٹیکٹرسےچیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے پولیس ملازمین کو بازار میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گئی۔ایس پی اخلاق الله تارڑ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے تمام ماڈل و رمضان بازاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے ماڈل و رمضان بازار کے اطراف ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کا گشت بڑھایا ہے جبکہ ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی عوام سے التماس ہے کہ کسی بھی مشکوک فرد یا اشیاء کے بارے فوری پولیس کو اطلاع دیں