مشرق وسطیٰ

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مون سون پلان 2024 کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پی ڈی ایم اے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو مکمل فعال کیا جائے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی نے عرفان علی کاٹھیا کو پی ڈی ایم اے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کی بنیادی زمہ داری قدرتی آفات سے نمٹنا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سنٹرز کو مستقل بنیادوں پر فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ضلعی ایمرجنسی سنٹرز کا پی ڈی ایم اے سے مربوط رابطہ قائم کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کیساتھ میٹنگ کی ہدایات بھی کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پروکیورمنٹ پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروکیورمنٹ رولز کے مطابق کریں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں موسم کی موجودہ صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مون سون پلان 2024 کا تفصیلی جائزہ لیا۔ افسران کی جانب سے پری مون سون کے انتظامات بارے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہل ٹورنٹس مینجمنٹ کیساتھ میٹنگ کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو مکمل فعال کیا جائے۔ اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے موثر پالیسی بنائی جائے گی۔ مشکل وقت میں شہریوں کی مدد سے بڑھ کر کوئی کام اہم نہیں۔ بڑے شہروں میں واٹر سٹوریج منصوبے بنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button