
چیف ایگزیکٹو اینڈ ایم ڈی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ریاض نذارالی چونارا کی وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد
پنجاب پولیس اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے درمیان ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں جدید ٹریننگ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے،
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): چیف ایگزیکٹو اینڈ ایم ڈی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ریاض نذارالی چونارا نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، وفد نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان سمیت سینئر افسران سے ملاقات کی، ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیا راؤ بھی ملاقات میں موجود تھے، دوران ملاقات پنجاب پولیس اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے درمیان ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں جدید ٹریننگ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان اورایم ڈی ریاض نذارالی چونارا نے ایم او یو پر دستخط کئے.
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان پنجاب پولیس کے ملازمین کے لئے خصوصی ٹریننگ کورسز اور سرٹیفیکیٹ پروگرامز تشکیل دے گا، پولیس ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، پنجاب پولیس اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان مارکیٹ سٹینڈرڈ جوائنٹ سرٹیفیکیشن کیلئے کام کریں گے، ترجمان پنجاب نے مزیدکہا کہ ٹریننگ کورسز کے اختتام پر اقدامات میں بہتری کیلئے مشترکہ جائزہ رپورٹ تیار کی جائے گی،ملاقات کے اختتام پر پنجاب پولیس اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے افسران کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔