مشرق وسطیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر اظہار تشویش طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی برہمی

لاہور پاکستان(نمائندہ جنوبی پنجاب وائس آف جرمنی):‌وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم دیا پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے سکولوں میں شروع ہوگا جبکہ اینگرو فوڈز کے تعاون سے فلیورڈ مِلک دیا جائے گا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی نجی اشتراک سے طلبہ کے لئے دددھ کی فراہمی کا پراجیکٹ صوبے بھر میں شروع کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کا سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نوکا فیصلہ، اجلاس میں پنجاب کریکولم ونگ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری بھی دے دی گئی محترمہ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی سرکاری سکول میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے کی ہدایت طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی برہمی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام اضلاع میں سی ای او ایجوکیشن کی تعیناتی کے لئے میرٹ پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button