
جمعرات کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کے مقدمات کے حوالے سے قانونی ٹیم نے کور کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی ہے۔
کور کمیٹی نے عمران خان کو ’جعلی مقدمات میں بغیر کسی قانونی و آئینی جواز‘ کے پابند سلاسل رکھنے کی شدید مذمت کی ہے۔
’سابق وزیراعظم عمران خان کو غیرآئینی سزائیں سنانے کے سیاہ عدالتی فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی کارروائی کو بلاجواز تاخیری حربوں کی نذر کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات کی کارروائی کو آئینی و قانونی تقاضوں کے تحت آگے بڑھاتے ہوئے ان جھوٹے اور لغو کیسز کا خاتمہ کر کے بانی چیئرمین کی رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔‘
کور کمیٹی نے سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی صحت اور زندگی کو لاحق خطرات اور ان کی سکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔





