مشرق وسطیٰ

لیسکو میں بجلی چوروں کیخلاف کمپئین کو مزید بہتر کر نے کے لئے پلان ترتیب دے دیا گیا۔ترجمان لیسکو

لیسکو افسران و ملازمین ایف آئی اے کی مدد سے بجلی چوری والے علاقوں میں آپریشن کریں گے اور نادہندگان سے ریکوری بھی کی جائے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خاتمہ اور نادہندگان سے ریکوری کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔اسی سلسلے میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کے کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر نے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ایس ایچ او شاہزیب نیازی اور ایڈیشنل ایس ایچ او (ایف آئی اے) سے ملاقات کی اور زوم کے ذریعے لیسکو افسران سے میٹنگ بھی کی۔لیسکو افسران و ملازمین ایف آئی اے کی مدد سے بجلی چوری والے علاقوں میں آپریشن کریں گے اور نادہندگان سے ریکوری بھی کی جائے گی۔ایف آئی اے کی مدد سے لیسکو میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں تیزی آئی گی اور ریکوری بھی بہتر بنائی جائے گی۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ بجلی چوری میں ملوث پائے جانے والے صارفین اور ملازمین کیخلاف سخت سے سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کاکہنا تھا کہ بجلی چور ملک و قوم کا دشمن ہے ان سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں سہولتکاری کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button