محسن نقوی کی جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات
ملاقات میں پاکستان میں 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی، محسن نقوی نے جنوبی افریقا اورنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجر ٹوسے سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان میں 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی، محسن نقوی نے جنوبی افریقا اورنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔
اجلاس میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی، ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ میں پاکستان، جنوبی افریقااور نیوزی لینڈ کھیلیں گے، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں جنوری 2025 کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی سال بعد ہو گی، پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، دنیاکےپہلے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔