مشرق وسطیٰ

سینئر انویسٹی گیشن افسران پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی باہمی کوارڈینیشن سے زیر التوا کیسز کو تیزی سے یکسو کریں، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کی ہدایت

سنگین جرائم کی تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی، فرانزک سائنس سے بھرپور استفادہ کیا جائے، ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش ایس پیز انویسٹی گیشن ذاتی نگرانی میں جلد از جلد مکمل کریں

لاہور(نمائندہوائس آف جرمنی): ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹی گیشن نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی محمد ادریس احمد نے انوسٹی گیشن امور بارے پنجاب بھر کے ایس ڈی پی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا،اجلاس میں گذشتہ 10 سال کے زیر التوا چالانوں اور زیر تفتیش کیسز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے کہاکہ سینئر انویسٹی گیشن افسران پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی باہمی کوارڈینیشن سے زیر التوا کیسز کو تیزی سے یکسو کریں،زیر التوا چالان مکمل کرکے پراگریس رپورٹ انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز بھجوائیں، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم کی تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی، فرانزک سائنس سے بھرپور استفادہ کیا جائے، ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش ایس پیز انویسٹی گیشن ذاتی نگرانی میں جلد از جلد مکمل کریں، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے ہدایت کی کہ تمام تفتیشی افسران میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت سے کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، اگلے ماہ کے اوائل میں مارچ کے کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ مقدمات میں گنہگاروں کو ان کے کئے کی سزا یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد، ایس پی انویسٹی گیشن شازیہ سرور، اے آئی جی مانیٹرنگ طارق محبوب، ڈی ایس پی لیگل ناصر پنجوتہ، ڈی ایس پی کرائم مانیٹرنگ شیخ مظفر اکرم سمیت دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button