مشرق وسطیٰ

ریسکیو اداروں کو تمام تر ضروری سامان بلاتاخیر فراہم کیا جائے گا،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا

ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا نے غیر ضروری سامان نہ خریدنے کی بھی ہدایات کیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ معیاری سامان ارزاں نرخوں پر خریدنے کے لیے پوری جانچ کی جائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت پروکیورمنٹ پلان 25-2024 کی جائزہ میٹنگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاک آرمی،ریسکیو و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریسکیو آپریشن کے لئے ضروری سامان کی خریداری کا جائزہ لیا گیا۔ ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو آپریشن کےلئے درکار مشینری و آلات کی فہرست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سامان کی تفصیلات اور لاگت پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ ریسکیو و پاک آرمی کے افسران نے ریسکیو آپریشن سے متعلق ریسکیو آلات کی فراہمی کی درخواست پیش کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کا کہنا تھا کہ ریسکیو اداروں کو تمام تر ضروری سامان بلاتاخیر فراہم کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ولنرایبل اضلاع میں فوری ریسکیو آلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا نے غیر ضروری سامان نہ خریدنے کی بھی ہدایات کیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ معیاری سامان ارزاں نرخوں پر خریدنے کے لیے پوری جانچ کی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بددیانتی یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں۔سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری بروقت ہونی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین، ڈائیریکٹر آپریشنز نثار احمد ثانی، ڈائیریکٹر کوآرڈینیشن شایان علی جاوا و دیگر افسران موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button