
ایزی سوفٹ دبئی بیسڈکمپنی بجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی تجاویز دیں۔
وفد کا کہناتھا کہ کمپنی کا مقصد تقسیم کار کمپنیوں کے بجلی کی تقسیم کے نظام، انفرا سٹکچراور میٹریل کو بہتر بنانا اور پاور سیکٹر میں بھلی میٹرز کوAMIمیٹرز پر منتقل کروانا ہے جس سے پاور سیکٹر کو بے حد فائدہ حاصل ہو گا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ایزی سوفٹ دبئی بیسڈ کمپنی کے خصوصی وفد نے لیسکو ہیڈکواٹر کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات کی، اس موقع پر جی ایم ٹیکنکل عامر یاسین، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ طاہر میو،چیف انجینئر آپریشن سرور مغل،ڈپٹی منیجر پی ایم یو ابوبکر بھی موجود تھے۔ دوران گفتگو وفد کا کہنا تھا کہ ایزی سوفٹ دبئی بیسڈ کمپنی توانائی کے شعبے میں جدت لانے کے حوالے سے دلچسپی رکھتی ہے۔ وفد کا کہناتھا کہ کمپنی کا مقصد تقسیم کار کمپنیوں کے بجلی کی تقسیم کے نظام، انفرا سٹکچراور میٹریل کو بہتر بنانا اور پاور سیکٹر میں بھلی میٹرز کوAMIمیٹرز پر منتقل کروانا ہے جس سے پاور سیکٹر کو بے حد فائدہ حاصل ہو گا۔اس موقع پر دونوں جانب سے اپنے اپنے تجربات پر روشنی ڈالی گئی اور ایک دوسرے کو سراہا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایزی سوفٹ کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا۔