اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

’دھوکہ دہی سے فوائد کا حصول‘، عراق کے سابق وزیرِدفاع سویڈن سے گرفتار

عراق کے سابق وزیر دفاع نجاح الشمّری کو سویڈن پہنچنے پر مختصر وقت کے کے لیے گرفتار کر لیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ’سابق عراقی وزیر دفاع نجاح الشمری کو دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
پبلک پراسیکیوٹر جینس نیلسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ نحاح الشمری کو پیر کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سٹاک ہوم کے ارلینڈا ایئرپورٹ پر اترے۔ جینس نیلسن نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں نجاح الشمری کو حراست میں لینے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ انہوں نے اپنے وکیل کے ساتھ یہ معاہدہ کیا ہوا تھا کہ وہ اگلے دن پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوں گے۔
جینس نیلسن نے اے ایف پی کو ایک ای میل میں بتایا کہ ’سابق عراقی وزیر دفاع پر دھوکہ دہی سے فوائد حاصل کرنے کا شبہ ہے۔‘
سنہ 2019 میں سویڈش میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ سابق وزیر عراق میں رہنے اور کام کرنے کے باوجود سویڈن سے ہاؤسنگ اور بچوں کے لیے مخصوص سہولیات کی مد میں فوائد حاصل کرنے کے لیے زیرِتفتیش تھے۔
اس وقت ایک اخبار ’ایکسپریسن‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ نجاح الشمری 2009 میں سویڈن آئے اور 2015 میں سویڈن کی شہریت حاصل کرنے سے قبل 2011 میں ہی انہیں مستقل رہائش دی گئی۔
نومبر 2019 کے آخر میں سویڈش پراسیکیوٹرز نے یہ بھی کہا تھا کہ عراقی حکومت کے ایک وزیر (جن کی میڈیا نے الشمری کے نام سے شناخت کی ہے) ان سے ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کی تحقیقات کی جا رہی تھیں لیکن بعد میں اس تفتیش کو روک دیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button