پنجاب بھرمیں 1085ٹریفک حادثات میں15افراد جاں بحق1152زخمی ہوئے
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1085ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں542افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔610معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں603ڈرائیوز،33کم عمرڈرائیور، 390مسافراور174پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ256ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت281متاثرین کے ساتھ پہلے گوجرانوالہ74حادثات میں74متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فےصل آباد 72حادثات میں84متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1167متاثرین میں 938مرد اور229خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 185افراد کی اوسط عمر18سال سے کم640افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ342زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں946موٹرسائیکلز،73آٹورکشے،97کاریں،25وین15مسافر بسیں،28ٹرک اور84دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔