
سرکاری ملازمین کو انکی جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید
سرکاری ملازمین کی تنظیموں کو اعتماد میں لے کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائےپیپلز پارٹی احتجاجی ملازمین کے جائز مطالبات کے ساتھ کھڑی ہے
لاہور پاکستان(منصور بخاری وائس آف جرمنی): قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کے خلاف حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی ضلعی تنظیمیوں کو فوری طور پر احتجاجی ملازمین سے اظہار یک جہتی کیلیے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو انکی جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،43 سرکاری اداروں کے ملازمین بے وجہ سڑکوں پر نہیں آئے،انکا کہنا تھا کہ اساتذہ اورکلرکوں کی گرفتاریوں سے بد امنی پھیلے گی،حکومت فوری طور پر گرفتار سرکاری ملازمین کو رہااور انکے جائز مطالبے تسلیم کرے،رانا فاروق سعید نے مذید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنظیموں کو اعتماد میں لے کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائےپیپلز پارٹی احتجاجی ملازمین کے جائز مطالبات کے ساتھ کھڑی ہے۔