مشرق وسطیٰ

صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا

آبادی میں اضافے کے باعث نئے ہسپتالوں کی گنجائش موجود ہے، وزیر خواجہ سلمان رفیق. عوام کا پیسہ شفاف انداز میں عوام کی بھلائی کیلئے استعمال ہوگا،صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری آغا نبیل، سی ای او پی ایم یو میاں طارق محمود اور آئی ڈیپ کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزرا صحت نے اجلاس کے دوران نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی ڈیپ کے افسران نے اس حوالہ سے بریفننگ بھی دی۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ۔سرگودھا کی عوام کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے۔پنجاب کی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث کئی نئے سرکاری ہسپتالوں کی گنجائش موجود ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا بروقت مکمل کیا جائے گا۔اس ہسپتال کی پیش رفت کو مسلسل مانیٹر کریں گے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام کی بھلائی کیلئے شفاف انداز میں استعمال کریں گے۔۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صحت عامہ کے تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button