سروسز ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کا کام ہر صورت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق
ری ویمپنگ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مریضوں کو بہت سہولت حاصل ہو گی
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال کے ایڈمن بلاک، سرجیکل وارڈ، پرائیویٹ رومز و دیگر وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن آغا نبیل، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک، آئی ڈیپ و دیگر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔کنٹریکٹرز اور آئی ڈیپ کے افسران نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ۔ کنٹریکٹرز کو سروسز ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کا کام ہر صورت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ری ویمپنگ کے عمل کے دوران سروسز ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو کوئی مشکل نہیں آنے دیں گے۔ ری ویمپنگ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مریضوں کو بہت سہولت حاصل ہو گی۔ سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ منصوبے پر ایک فیصد بھی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ سروسز ہسپتال میں دو شفٹوں میں ری ویمپنگ منصوبے پر کام جاری ہے۔ دوبارہ وزٹ کرکے بھی جاری پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔