مشرق وسطیٰ

قومی و عالمی چیلینجز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے،طاہر خلیل سندھو ن

یہ ہمارا بنیادی فرض ہے کہ ہر سطح پر شجرکاری و درختوں کی حفاظت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ملک بھر میں 'درخت لگاو پاکستان کے لئے' مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جائیں گے

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امُور پنجاب طاہر خلیل سندھو نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ماڈل ٹاون لِنک روڈ لاہور پر لگائے کئے حکومتی کیمپ میں 7 ہزار سے زائد پودے عام عوام میں تقسیم کئے. اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ‘درخت لگائیں پاکستان کے لئے’ مہم کا آغاز انتہائی خوش آئند اور دیدنی ہے۔ اس طرز کے منصوبوں سے عوام میں یکجہتی و وطن سے محبت کا پیغام جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ قومی و عالمی چیلینجز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے. گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی عالمی سطح کے مسائل ہیں اور اس سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کو یکجان ہو کر محنت کرنا ہو گی. انہوں نے کہا کہ درختوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی اُتنا ہی ضروری ہے. طاہر خلیل سندھو کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج اس گہما گہمی کے دور میں پاکستان کی عوام کو سب سے زیادہ ضرورت یکجہتی اور ساتھ مل کر چلنے کی ہے تب ہی ہم ہمارے پیارے وطن پاکستان کی دنیا بھر میں ایک ترقی یافتہ اور کامیاب مُلک کے طور پر پہچان کروا سکیں گے۔
ایک اور موقع پر جنگلات کے عالمی دن کے حوالے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر طاہر خلیل سندھو کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات دنیا بھر میں صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ شجرکاری روحِ زمین کو زندگی بخشتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا بنیادی فرض ہے کہ ہر سطح پر شجرکاری و درختوں کی حفاظت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ملک بھر میں ‘درخت لگاو پاکستان کے لئے’ مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جائیں گے اور یہ بات لازم ہے کہ ہر محکمہ، ہر فرد، عام و خاص وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کی گئی اس شجرکاری مہم کے فروغ کے لئے دل و جان سے محنت کرے اور اپنا حصہ ڈالے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button