مشرق وسطیٰ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں پودا لگا کر ” پلانٹ فار پاکستان ” مہم کا آغاز کر دیا

حکومت پنجاب آئندہ نسلوں کو سر سبز مستقبل دینے کے لیے کوشاں ہے، جنگلات کا تحفظ اور ان کے رقبے میں اضافہ کریں گے اسی میں ترقی و خوش حالی مضمرہے-مریم نواز شریف

پاکستان لاہور(نمائندوائس آف جرمنی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں پودا لگا کر ” پلانٹ فار پاکستان ” مہم کا آغاز کر دیا, سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھیں – وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب ہاؤس کے احاطے میں ایرو کیرا کا پودا لگایا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ درخت اور پودے انسان کے دوست ہیں زمین کی دلکشی درختوں سے ہے۔کرہ ارض پر انسانی بقا درختوں سے وابستہ ہے۔زندگی درخت سے سانس لیتی ہیاورجنگلات زمین کے پھیپھڑے کی مانند ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات زندگی کو برقرار رکھنے والیان گنت وسائل کا ذریعہ ہیں -جنگلات کی موجودگی ماحول کی بقا، معیشت کے فروغ اور انسانی ترقی کی ضمانت ہے -ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے جنگلات اہم کردار ادا کرسکتے ہیں – پھلدار جنگلات ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مو سمیاتی تغیرات اور بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ روز بروز کم ہوتے جنگلات ہیں -موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جنگلات کے فروغ کی اہمیت سے آگاہی بے حد ضروری ہے-درخت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہیں۔اپنی اور آنے والی نسلوں کی بقا کیلئے درخت لگائیں اور موجودہ جنگلات کا تحفظ کریں – انہوں نے کہا کہبحکومت پنجاب آئندہ نسلوں کو سر سبز مستقبل دینے کے لیے کوشاں ہے۔پنجاب میں موسم بہار کی شجر کاری مہم شروع ہے – انشائاللہ جنگلات کا تحفظ اور ان کے رقبے میں اضافہ کریں گے اسی میں ترقی و خوش حالی مضمر ہے-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button