مشرق وسطیٰ

شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہے۔ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ

ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کا پنجاب اسمبلی میں میگنولیا کا پودہ لگا کر شجر کاری مہم کے اجراء کے موقع پرگفتگو۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پنجاب اسمبلی میں میگنولیا کا پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔سیکرٹری اسمبلی چودھری عامر حبیب نے بھی السٹونیا کا پودا لگایا۔ ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑاور سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے اس موقع پر دعا بھی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے پنجاب اسمبلی میں 1000 پودے لگانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ملک خلیل احمد، سٹاف آفیسر برائے سپیکر عماد حسین بھلی، ڈائریکٹر اسٹیٹ عاصم چیمہ، سٹاف آفیسر ڈپٹی سپیکر فاروق زاہد جتوئی، میاں تنویر اشرف، ترجمان پنجاب اسمبلی راؤ ماجدعلی اور ڈپٹی پی آر او شاہد محمود خان بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button