مشرق وسطیٰ

سی سی پی او لاہورکاپتنگ بازی کے واقعات کا سخت نوٹس،کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

پتنگ سازی کے آن لائن کاروبارمیں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کاشہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس ضمن میں گزشتہ ایک ہفتے میں پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران537مقدمات درج کر کے595ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایاکہ پتنگ بازی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے10ہزار900سو سے زائد پتنگیں اور397چرخیاں برآمد کی گئیں۔اس دوران سٹی ڈویژن میں پتنگ بازی کے171ملزمان، کینٹ ڈویژن میں 114، سول لائنز ڈویژن میں 36، صدر ڈویژن میں 102، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 80اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 92ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ قاتل ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ پتنگ سازی کے آن لائن کاروبارمیں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button