مشرق وسطیٰ

پنجاب پولیس کا کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک، 03 زخمی۔

آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 05 گھنٹوں تک جاری رہا

لاہور/راجن پور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں داخل ہوگئی، ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے بتایا کہ لونڈ اور دولانی گینگ کے ڈاکو اپنی کمین گاہ چھوڑ کرفرار ہوگئے، پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو آگ لگا دی، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، 03 زخمی ہوئے، ڈی پی او راجن پور نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 05 گھنٹوں تک جاری رہا، ڈی پی او راجن پور نے مزید کہا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی پر ڈی پی او راجن پور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور آپریشن کو بھرپور تیاری کے ساتھ جاری رکھنے بارے احکامات دئیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button