مشرق وسطیٰ

لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم 191 روز سے جاری، اب تک کی کارروائیوں میں 66 ہزار8سو 51ملزمان پکڑے گئے۔ 

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو191مکمل ہوگئے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو191مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل66 ہزار8سو51 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 64ہزار9سو15 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر20ہزار85 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ40لاکھ81ہزار700 سویونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب18 کروڑ 48 لاکھ68ہزار6 سو 71روپے ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 404ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے153کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل،3زرعی،1انڈسٹریل اور 388ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2لاکھ41ہزار4سو62یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت73لاکھ27ہزار500روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔بچیانہ کے علاقے میں کنکشن کو3لاکھ50ہزار روپے،جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ روپے،قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ45ہزار اورقلعہ گجر سنگھ کے ہی علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button