اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

طورخم بارڈر پر ایف آئی اے اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان لڑائی

مقامی ذرائع کے مطابق ’اتوار کی صبح طورخم بارڈر پر ایف آئی اے اور ایف سی اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے طورخم بارڈر پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور فوج کی فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں کے مابین تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ’اتوار کی صبح طورخم بارڈر پر ایف آئی اے اور ایف سی اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔ اس دوران دونوں اداروں کے اہلکار زخم ہوئے۔‘
ذرائع کے مطابق دونوں اداروں کے اہلکاروں کے درمیان رش کم کرنے کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی، تاہم دونوں اداروں کے حکام نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معاملہ حل کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد یا غیرقانونی افراد کے داخلے کو روکنے کے لیے بارڈر پر موجود ادارے قانونی تقاضے پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران ڈیوٹی پر مامور سٹاف پر لوگوں کے رش کے باعث ایسے نامناسب واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button