لاہور ٹریفک پولیس کے شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی آگاہی اقدامات شروع
شہر کے مختلف چوک،چوراہوں میں موٹرسائیکل سواروں میں فری حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور ٹریفک پولیس انسدادِ کائٹ فلائنگ اقدامات میں بھی پیش پیش، شہریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی آگاہی اقدامات شروع کر دیئے ۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے تمام ایس پی صاحبان اور ڈویژنل افسران کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا جس کے بعد شہر کے مختلف چوک،چوراہوں میں موٹرسائیکل سواروں میں فری حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
سی ٹی او لاہور نے تمام وارڈنز کو چوک چوراہوں میں لٹکتی ڈور،دھاتی دھاگوں پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہو ںنے کہا کہ تمام شہری اپنے اردگرد چھتوں پر خصوصی نظر رکھیں، ڈور پھرنے کے یکے بعد دیگر واقعات کے بعد حفاظتی اقدامات بے حد لازم ہیں ،موٹرسائیکوں پر حفاظتی وائر لگوانے سے ڈور پھرنے کے خوفناک حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔عمارہ اطہر نے کہا کہ یاد رکھیں! آپ کی پتنگ کی کٹی ڈور، کسی کی سانسوں کو کاٹ سکتی ہے، شہری پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔