اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ژوب ۔ دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی

جمعرات کو اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ 27 مارچ 2024 کو ژوب – دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشاہراہ بلاک ہوگئی ہے ۔ ژوب ۔ دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ژوب ۔ دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سےشاہراہ بلاک ہوگئی ہے ،سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں، ژوب دہانہ سر این 59 سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے۔
جمعرات کو اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ 27 مارچ 2024 کو ژوب – دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشاہراہ بلاک ہوگئی ہے ۔ ژوب ۔ دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔
ژوب دہانہ سر این 50 سڑک کو بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری کو سائٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ژوب دہانہ سر این 59 سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے۔انہو ں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ، ژوب اور شیرانی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہر قسم کی ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈی جی خان این 70 کے متبادل راستے کی طرف موڑ دیا جائے۔ضلعی انتظامیہ ڈی آئی سے بھی تمام ٹریفک کو ڈی جی خان کی طرف موڑنے کا کہاگیا ہے ۔
ڈی آئی خان – N-50 کے مغل کوٹ سیکشن کی طرف ٹریفک کی اجازت نہ دیں کیونکہ اس سے بھاری مشینری کی کلیئرنگ / خراب ہونے والے حصے کی طرف نقل و حرکت میں مشکلات / بھیڑ پیدا ہوگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button