مشرق وسطیٰ

لاہور شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈ ی اے طاہر فاروق

ایل ڈی اے ٹیموں کی غیرقانونی تعمیرات/قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، نجی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں پارک کی جگہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی، دو کنال جگہ واگزار کر والی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز غیرقانونی تعمیرات/قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ کے عملے نے نجی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں پارک کی جگہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایل ڈی اے عملے نے نجی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں الصبح آپریشن کر کے دو کنال جگہ واگزار کروا لی۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز اسد اللہ چیمہ نے کی۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن، پیکو روڈ اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں آپریشن کر کے ایک درجن سے زائد غیرقانونی تعمیرات مسمار و سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران لبرٹی مارکیٹ گلبرگ تھری میں پلاٹ نمبر75سی ٹو پر غیرقانونی دکانیں مسمار کر دیں۔ گلبرگ تھری بلاک آر، پلاٹ نمبر22بلاک کے، پلاٹ نمبر23بلاک سی ون پر غیرقانونی اضافہ /تبدیلی مسمارکر دیا۔ فیصل ٹاؤن سی بلاک میں پلاٹ نمبر750اور 25پر غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی۔ماڈ ل ٹاؤن ایکسٹینشن پلا ٹ نمبر461بلاک کیوسربمہر، پلاٹ نمبر196بلاک ایس کو مسمار کر دیا۔کنٹرولڈ ایریا،پنڈ ی سٹاپ،پیکو روڈ، لیاقت آباد نالہ پر غیرقانونی تعمیرات مسمار و سربمہر کر دیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون تھری نے کیا۔ سیل /مسمار کی گئی املاک کو متعد د بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button