مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا گرینڈ آپریشن

لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈاکٹر ہسپتال سے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاون تک سڑک کو ماڈل شاہراہ بنایا جا رہا ہے۔عدالتی احکامات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی شہر کی 9 اہم سڑکوں کو ماڈل شاہرہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل ایل ڈ ی اے محمد علی رندھا وا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے عبدالحق روڈ جوہر ٹاون ماڈل روڈ پر گرینڈ آپریشن کر کے 95 املاک سربمہر کر دیں۔
لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈاکٹر ہسپتال سے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاون تک سڑک کو ماڈل شاہراہ بنایا جا رہا ہے۔عدالتی احکامات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی شہر کی 9 اہم سڑکوں کو ماڈل شاہرہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران غیر قانونی لینڈ کنوریژن، پارکنگ و بلڈنگ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر املاک کو سیل کر دیا۔سیل کی گئی املاک میں معروف برینڈز، گراسری سٹور، کمرشل پلازے‘فارمیسیز، فوڈ پوائنٹس اور بیکریز سمیت متعدد دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔سیل کی گئی املاک کو قوانین کے مطابق اقدام کرنے کے بار بار نوٹسزدیئے گئے تھے۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون فور سدرہ معظم نے کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button