انٹرٹینمینٹ

رنبیر کپور اپنی بیٹی کو 250 کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ تحفے میں دیں گے

بالی وُڈ کے سپرسٹار رنبیر کپور اپنی بیٹی راہا کپور کو تحفے میں 250 کروڑ انڈین روپے کی مالیت کا بنگلہ تحفے میں دینے والے ہیں۔

بالی وُڈ کے سپرسٹار رنبیر کپور اپنی بیٹی راہا کپور کو تحفے میں 250 کروڑ انڈین روپے کی مالیت کا بنگلہ تحفے میں دینے والے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنبیر کپور کو حالیہ دنوں میں اٗن کی اہلیہ عالیہ بھٹ اور والدہ نیتو کپور کے ساتھ ممبئی کے علاقے باندرا میں دیکھا گیا۔
ویب سائٹ ’بالی وڈ لائف‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیر کپور اس نئے بنگلے کو اپنی ایک برس کی بیٹی راہا کپور کے نام کرنے والے ہیں جس کے بعد راہا کپور بالی وُڈ نگری میں سب سے کم عمر امیر ترین سٹار کِڈ بن جائیں گی۔
رنبیر کپور اور اُن کی فیملی کے اس عالیشان بنگلے کی مالیت 250 کروڑ انڈین روپے تک ہوگی۔
اس بنگلے نے شاہ رخ خان کے بنگلے ’منت‘ اور امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو مالیت میں پیچھے چھوڑتے ہوئے ممبئی میں شوبز حلقوں کا سب سے مہنگا بنگلہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’رنبیر اور عالیہ نے اپنی محنت کی کمائی کا برابر حصہ اس بنگلے پر لگایا ہے۔ جب یہ بنگلہ مکمل طور پر تیار ہو جائے گا تو اس کی مالیت 250 کروڑ ہوگی اور یہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے بنگلوں کے مقابلے میں مہنگا ترین بنگلہ ہوگا۔‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ ’رنبیر کپور اس بنگلے کو اپنی بیٹی راہا کے نام کریں گے جس کے بعد وہ بالی وُڈ کی سب سے امیر سٹار کڈ بن جائیں گی۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور دونوں باندرا کے علاقے میں چار فلیٹوں کے مالک ہیں جن کی مالیت 60 کروڑ سے زیادہ ہے۔‘
خبر کے مطابق ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ راہا کپور کی دادی نیتو کپور اس بنگلے کی شریک مالک ہوں گی کیونکہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے نیتو کپور کو اپنی تمام جائیداد کا آدھا مالک بنایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتو کپور خود بھی مالی طور پر مستحکم ہیں اور انہوں نے حالیہ دنوں میں باندرا ہی کے علاقے میں 15 کروڑ انڈین روپے کا عالیشان گھر خریدا ہے۔
اس بارے میں مزید قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ جب یہ بنگلہ مکمل طور پر تیار ہو جائے گا تو پورا کپور خاندان یہاں شفٹ ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور ابھی اپنے پرانے گھر واستو میں رہائش پزیر ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button