کاروبار

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ

صوبائی وزیرکی چین کی کمپنی ہواوے کی نئی سولر پراڈکٹ کے اجراء کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت سولر ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے،پنجاب حکومت صوبے میں سولر ٹیکنالوجی کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے چینی کمپنی ہواوے پنجاب میں سولر پینل کی تیاری کا پلانٹ لگائے، ہرممکن سہولت دیں گے۔چوہدری شافع حسین

پاکیستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ کیا۔چین کی کمپنی ہواوے کی نئی سولر پراڈکٹ کے اجراء کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے چینی کمپنی کے حکام کے ساتھ مل کر نئی سولر پراڈکٹ کا اجراء کیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے چیلنج کا سامنا ہے۔پاکستان اور چین کے مابین مضبوط دوستانہ اور معاشی تعلقات قائم ہیں۔دونوں ممالک گرین انرجی میں مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ سولر ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔غیر ملکی کمپنیوں سے پنجاب میں سولر پینلز کی تیاری کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔چین کی کمپنی ہواوے بھی سولر سیکٹر میں تعاون کرے۔سولر پینلز کی موٹرزکی درآمد پر عائد بھاری ڈیوٹی میں کمی کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے 18 خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ان خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر 10سال کی انکم ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہے۔ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت بھی موجود ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ چینی کمپنیاں ان صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔پنجاب حکومت صوبے میں سولر ٹیکنالوجی کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔انڈسٹری، سرکاری اداروں، گھروں اور زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے۔ چینی کمپنی ہواوے پنجاب میں سولر پینل کی تیاری کا پلانٹ لگائے، ہرممکن سہولت دیں گے، صوبائی وزیر نے چینی کمپنی کو شاندار نئی سولر پراڈکٹ کے اجراء پر مبارکباد دی۔تقریب میں چینی کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر زوزوان ہینگ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر زوان زیلانگ، کمپنی کے دیگر حکام اور چینی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button