تھانوں میں جدید انفراسٹرکچر و ٹیکنالوجی بیسڈ سہولیات اور مثالی پولیسنگ پر مبنی سروس ڈیلیوری کے لئے کوشاں ہیں:سی سی پی او لاہور
سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ تھانوں میں جدید انفراسٹرکچر و ٹیکنالوجی بیسڈ سہولیات کی فراہمی اور مثالی پولیسنگ پر مبنی معیاری سروس ڈیلیوری کے لئے کوشاں ہیں۔شہر کے تمام تھانوں میں شہریوں اور سٹاف کے لئے اچھے ماحول اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ تھانوں میں جدید انفراسٹرکچر و ٹیکنالوجی بیسڈ سہولیات کی فراہمی اور مثالی پولیسنگ پر مبنی معیاری سروس ڈیلیوری کے لئے کوشاں ہیں۔شہر کے تمام تھانوں میں شہریوں اور سٹاف کے لئے اچھے ماحول اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے یہ بات آج تھانہ فیکرٹری ایریا کی نئی تعمیر شدہ سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔سی سی پی او لاہور نے تختی کی نقاب کشائی کرکے تھانہ فیکٹری ایریا کی نئی کثیر المقاصد عمارت کا افتتاح کیا۔فیاض احمد دیو نے تھانہ کی نئی عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور کام کے معیار کو سراہا۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس پی ایڈمن مبشر میکن،ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا،دیگر سینئر پولیس افسران اور تھانے کے عملے نے تقریب میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے سی سی پی او لاہور کو نئی عمارت اور اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دی۔احسن یونس نے کہا کہ سپاہ ایک فیملی کی طرح ہے،فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،تھانے کی نئی بلڈنگ اور اچھے انفراسٹرکچر کی حفاظت اب تھانے کے سٹاف کی ذمہ داعی ہے،پولیس افسران اور اہلکار شہریوں کی خدمت نئے جوش و جذبے سے کریں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس افسران کرائم کنٹرول،سروس ڈیلیوری اور مثالی پولیسنگ کے لئے صدق دل سے کام کریں۔ شہر کا امن خراب کرنے اور لوگوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔فیاض احمد دیو نے کہا کہ تھانے محمکہ پولیس کی بنیادی اکائی اور انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں۔فیاض احمد دیو نے مزید کہا کہ تھانوں کی صورتحال اور ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانا ہمارا مشن ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ پولیس جوان کی یونیفارم،چال ڈھال، انداز گفتگو اور برتاو سے محکمے کا مثبت تشخص اجاگر ہونا چاہیئے۔فیاض احمد دیو نے کہا کہ کسی ملازم کو غیر ضروری سزائیں ہرگزنہیں دی جائیں گی اور ملازمین کے مسائل کی ذاتی شنوائی کے لئے وہ باقاعدگی سے اردل روم منعقد کریں گے۔پولیس سٹیشن فیکرٹری ایریا کی نئی 04 منزلہ عمارت 4کنال رقبہ پر محیط ہےجہاں 42 کشادہ کمروں پر مشتمل دفاتر،فرنٹ ڈیسک،کمیونٹی گائیڈ روم،بہترین واش رومز،مردوں اورخواتین کے لئے03 علیحدہ حوالات شامل ہیں۔تھانہ فیکرٹری ایریا کی نئی عمارت محکمہ کمیونیکش اینڈ ورکس کی معاونت سے تعمیر کی گئی ہے جس پر 10کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔عمارت میں تھانہ فیکرٹری ایریا کا 25 ہزار گیلن گنجائش کا واٹر ٹینک،ٹیوب ویل اور 100 kv ٹرانسفارمر شامل ہے جبکہ جوانوں کی رہائش کے لئے 06 کشادہ بیرکس،جدید کچن،میس اور جمییزیم بھی تھانے کی نئی عمارت کا حصہ ہیں۔سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن مبشر میکن نے صاف ستھری بہترین پولیس یونیفارم پہننے والے تھانہ فیکرٹری ایریا کے پانچ جوانوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔