صحت

پنجاب ڈرگ کنٹرول ٹیم کا لاہور میں چھاپہ، 80 لاکھ کی جعلی ڈرما پروڈکٹس پکڑی گئیں،

مختلف برینڈز کی بغیر لائسنس ڈرما کریمیں، سیرم تیار کیا جارہے تھے، خواجہ عمران نذیر ٹک ٹاک ویڈیو کے معاملہ ہر سی ای او ہیلتھ ننکانہ او ایس ڈی، ایم ایس شاہکوٹ کو معطل کردیا گیا صوبائی وزرا صحت کی سی ای او کانفرنس میں سی ای اوز کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور، 30 مارچ۔ پنجاب ڈرگ کنٹرول ٹیم کا لالہ زار کالونی لاہور میں قائم ڈرما یونٹ پر چھاپہ، 80 لاکھ مالیت کی جعلی کریمیں اور کیمیکل بھاری مقدار میں برآمد، کیمیکل کلوبیٹا سول جعلی ایلوپیتھک ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا، ڈرگ ٹیم نے اسٹاک قبضہ میں لیکر کیمیکل اور پروڈکٹس کے سیمپلز ڈی ٹی ایل میں ٹیسٹنگ کے لئے بھجوادیئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے موقع پر جاکر ڈرمو یونٹ میں تیار کردہ پروڈکٹس کا معائنہ کیا۔فیکٹری مالک عامر محمود سے لائسنس طلب کیا۔مالک نے بغیر لائیسنس پروڈکٹس تیار کرنے کا اعتراف کرلیا۔خواجہ عمران نذیر نے فیکٹری لیب، مینوفیکچرنگ یونٹ کا بھی معائنہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ فیکٹری میں مختلف برینڈز کی پروڈکٹس غیر قانونی طریقے سے تیار کی جارہی تھیں، جن کمپنیوں کے پروڈکٹس تیار کیے جارہے تھے ان سے تصدیق کے لئے رابطہ کیا جائے گا، خواجہ عمران نذیر کا کہنا کہ پروڈکٹس کو قبضہ میں لے لیا گیا، رپورٹ آنے پر کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق جعلی ادویات کی تیاری و فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بغیر لائیسنس پروڈکٹس کی تیاری اور قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام مستند برینڈز اور مستند ڈاکٹر کے تجویز کردہ پروڈکٹس استعمال کریں۔اس موقع پر ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین اور ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔بعدازاں، ٹک ٹاک پہ خاتون کی ویڈیو ریلیز ہونے پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر اظہر امین کا فوری تبادلہ کرکے او ایس ڈی جبکہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ کوٹ ڈاکٹر عدنان افضل کو معطل کرکے انکے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔صوبائی
صوبائی وزیر نے یہ احکامات آج سی ای او کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے دئے۔خواجہ عمران نزیر نے سیکرٹری صحت علی جان کی موجودگی میں سی ای او ننکانہ کو کانفرنس سے باہر نکال دیا۔
سیکرٹری صحت علی جان خان نے صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر فوری معطلی اور او ایس ڈی کے ارڈرز جاری کردیے۔خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ سی ای او ننکانہ کو انتظامی غفلت و نااہلی کی بناپر او ایس ڈی کیا گیا ہے جبکہ ایم ایس شاہکوٹ کو ہسپتال کے معاملات کنٹرول نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں خواتین کی پرائیویسی اور انکی حرمت و تقدس کا مکمل خیال رکھا جائے گا، خواجہ عمران نذیر کا کہنا کہ ہسپتالوں میں ایسی ویڈیو بناکر ریلیز کرنا قابل مذمت ہے،
ہسپتالوں میں ہماری مائیں، بہو، بیٹیاں علاج کی غرض سے آتی ہیں، انکی پرائیویسی کا تحفظ ہپستال انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر صحت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ویڈیو ایک انٹرن نے بنائی انکے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔بعدازاں صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں 23 ویں سی ای اوز ہیلتھ اور ایم ایس کانفرنس کی صدارت کرت ہوئے کانفرنس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان کی جانب سے سی ای۔او/ایم ایس کانفرنس کے ایجنڈہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پورے ہیلتھ سسٹم کی اوورہالنگ کی جارہی ہے۔صوبہ کے تمام
2500 بنیادی اور 300 دیہی مراکز صحت کی ریویمپنگ ایک سال کے اندر مکمل کر لی جائے گی۔خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ دیہی و بنیادی مراکز صحت کی ریویمپنگ پر 50 ارب روپے خرچ کیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
تمام مراکز صحت کی ریویمپنگ کے بعد صحت کے نظام میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لئے 5 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 36 اضلاع میں CM Clinics on Wheel اور فیلڈ ہسپتالوں کا نظام اپریل کے آخر میں شروع کیا جائے گا، خواجہ عمران نذیر نے واضح کیا کہ
سی ای اوز ہیلتھ، ایم ایسز ایمانداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سر انجام دیں، محکمہ صحت میں کرپشن کلچر کا خاتمہ میرا مشن ہے، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ میرٹ، کارکردگی کی بناپر سی ای او ہیلتھ، ایم ایس کی تعیناتی ایک کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی،
پنجاب کی ساڑھے بارہ کروڑ آبادی کے لئےصحت کی دستک آپکی دہلیز پر صحت کا نیا نظام اپریل میں لانچ کیا جارہا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد پنجاب کی عوام نے ایک بار پھر خدمت کا موقع دیا ہے۔اب نئے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ علی جان محکمہ صحت کیلئے ایک اثاثہ ہیں۔
میرٹ پر زیرو ٹولرنس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بہت سارے چیلنجز درپیش ہیں۔ ہم سب نے اپنی کیپیسٹی میں محنت کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا کہ اگر ہمارا دامن صاف ہوگا تو کوئی ہمارے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔کانفرنس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز محمد اقبال اور محمد احمد، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی جی ڈرگز پنجاب ڈاکٹر سہیل، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر یونس، راشد ارشاد اور خضر افضال، محمد احمد خان اور تمام سی ای اوز اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button