
ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کے درمیان بریک اپ ہو گیا
سوشل میڈیا پر مائکہ کی ایک تصویر بھی وائرل ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ پہن رکھی جس پر ایموجی کے ساتھ لکھا ہے کہ ’چلو الگ ہو جائیں۔‘
بالی وُڈ کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کے درمیان علیحدگی کی خبریں کردش کر رہی ہیں اور خلاف معمول دونوں میں کسی نے بھی ان کی تردید نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر مائکہ کی ایک تصویر بھی وائرل ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ پہن رکھی جس پر ایموجی کے ساتھ لکھا ہے کہ ’چلو الگ ہو جائیں۔‘
تاہم یہ بات بھی غور طلب ہے کہ ملائکہ نے اپنے انسٹاگرام سے جھانوی کپور اور خوشی کپور کو ان فالو کر دیا ہے، لیکن وہ ارجن کپور کو ابھی تک فالو کر رہی ہیں۔
شوبز ویب سائٹ ’بالی وُڈ لائف‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ارجن اور ملائکہ اپنے تعلق کے بارے میں افواہوں سے محضوظ ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں ارجن کپور کا نام کوشا کپیلا کے ساتھ جوڑا گیا تھا، تاہم انہوں نے اس کی تردید کی تھی۔
مائکہ اور ارجن ایک دوسرے کو اُس وقت سے جانتے ہیں جب ملائکہ ارباز خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں۔ جب دونوں کے درمیان طلاق ہوئی تو ارجن ان کا ساتھ دیتے رہے۔
اس وقت ملائکہ اور ارجن کے درمیان تعلق کی افواہیں گردش کرنے لگیں اور یہاں تک کہا گیا کہ طلاق کی وجہ ارجن کپور تھے۔
اسی دوران ملائکہ اور ارجن ٹی شوز، ایونٹس اور فیشن شوز میں اکٹھے نظر آتے رہے۔ ملائکہ نے ’کافی ود کرن‘ شو میں تسلیم کیا کہ وہ ارجن کو پسند کرتی ہیں۔
جب دونوں نے انسٹاگرام پر اپنے رشتے کی تصدیق کی تو انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے۔
پھر ان کی شادی کی افواہیں بھی اُڑیں، تاہم انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے، لیکن اگر ہوا تو وہ اسے نہیں چھپائیں گے۔
اب کی شادی کی افواہوں کی جگہ علیحدگی نے لے لی ہے، لیکن انہوں نے ابھی تک اس کی تردید نہیں کی۔