مشرق وسطیٰ

لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 189 ویں روز 5.47 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔

اس سلسلے میں مہم کے 189 ویں روز 379 نا دہندگان سے5.47 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 189 ویں روز 379 نا دہندگان سے5.47 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی69 نادہندگان سے 0.93 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 44 نادہندگان سے 1.13 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 37 نادہندگان سے 1.04 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی20 ڈیفالٹرز سے 0.25 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی23 نادہندگان سے 0.44 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی24نادہندگان سے 0.41 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 68 نادہندگان سے 0.37 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی94 نادہندگان سے 0.90 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 189 روز سے جاری مہم کے دوران 96474 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 14102 نادہندگان سے 410.55 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 12188 نادہندگان سے 652.20 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 10790 نا دہندگان سے 370.83 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 5619 نادہندگان سے 156.81 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8386نادہندگان سے 227.06 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 18669 نادہندگان سے 384.80 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 15572 نادہندگان سے 178.91 ملین جبکہ قصور سرکل میں 18669 نا دہندگان سے 384.80 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button