جنرل

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ شہر بھر میں جاری ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ

کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ ڈرینز میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والے کے خلاف قانونی کارروائی اور چالان کیے جائیں اس ضمن میں ڈرینز کے مختلف مقامات پر آگہی فلیکس آویزاں کیے جائیں اور ڈیسلٹنگ آپریشن کو جنگی بنیادوں پر جاری رکھنے کی ہدایات دیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ شہر بھر کا دورکیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کنٹونمنٹ ڈرین نزد شادمان اور جیل روڈ سائفن کینٹ ڈرین کا دورہ کیا اور ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر بھر میں جاری ڈرین ڈیسلٹنگ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ 18کلومیٹر لمبی کینٹ ڈرین کے مختلف سیکشنز میں بھاری مشینری کی مدد سے ڈیسیلٹنگ آپریشن جاری ہے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے ڈیسلٹنگ آپریشن کو موثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات دیںتمام پلوں کے نیچے سے خصوصی صفائی کروائی جائے۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ ڈرینز میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والے کے خلاف قانونی کارروائی اور چالان کیے جائیں اس ضمن میں ڈرینز کے مختلف مقامات پر آگہی فلیکس آویزاں کیے جائیں اور ڈیسلٹنگ آپریشن کو جنگی بنیادوں پر جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا مزید کہنا تھا کہ ڈرینز کے ملحقہ ایریا کو شجر کاری کے ذریعے مزید خوبصورت بنایا جائے اور کوشش کی جائے کہ ڈی سلٹنگ آپریشن کے دوران شہریوں کو آمدرفت میں کوئی روکاوٹ پیش نہ آئے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ڈیسلٹنگ آپریشن میں شامل عملے کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا عبداللطیف بھی ہمراہ تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button