مشرق وسطیٰ

عوام کو بہترین انفراسٹرکچر کے ساتھ بہترین طبی سہولیات فراہم ہونگی. صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چار بی ایچ اور آر ایچ سی کی جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ بحالی جاری ہے. شامکے بھٹیاں بی ایچ یو کی عمارت کا کام ہفتہ قبل مکمل کردیا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا. ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکا ویژن ہے کہ صوبہ بھر میں سہولتوں سے آراستہ انفراسٹرکچر ہوگا. تاکہ عوام الناس کو معیاری سہولیات کی فراہمی ہو. انہوں نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چار بی ایچ اور آر ایچ سی کی جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ بحالی جاری ہے. شامکے بھٹیاں بی ایچ یو کی عمارت کا کام ہفتہ قبل مکمل کردیا گیا. وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اس کا معائنہ بھی کیا.جبکہ آج فیروزوالہ بی ایچ یو کی عمارت کو بھی جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ مکمل ری ویمپ کر دیا گیا. فلورنگ، دیواریں، وارڈ، فرنٹ، ویٹنگ ایریا، لیبر روم کو جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ بنایا گیا ہے. امامیہ کالونی اور فیروزوالہ کی عوام کو بہترین انفراسٹرکچر کے ساتھ طبی سہولیات میسر ہوگی. انہوں نے مزید کہا کہ مانگا منڈی آر ایچ سی اور پھولنگر آر ایچ سی کی مکمل ری ویمپنگ کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہے. مانگا منڈی آر ایچ سی کے انفراسٹرکچر کو مکمل کرنے کے لیے آئی ڈیپ اور سی اینڈ ڈیبلیو کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ لے بعد دیگر دیہی مراکز اور رورل ہیلتھ سنٹر کی بحالی کا کام بھی ہوگا.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button