
صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات و کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن،7غیرقانونی تعمیرات مسمار،ایک درجن سے زائداملاک سربمہر۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزجوہر ٹاؤن، پائن ایونیو، او پی ایف اور ابدالین سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات و کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ زون فور کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 7غیرقانونی املاک کو مسمار جبکہ ایک درجن سے زائد املاک کو سیل کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر185اے ٹو، 153ای ون12ایف ٹوکو مسمار کر دیا۔جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 970ایل، 272آر ٹو، لاہور ایونیو سوسائٹی پائن ایونیو میں پلاٹ نمبر16اور پلاٹ نمبر243سی او پی ایف سوسائٹی پر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔آپریشن کے دوران ایل ڈی اے عملے نے پلاٹ نمبر 24 سی، ابدالیان سوسائٹی،جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر3بی ٹو، 386این، 167جی تھری کو سربمہر کردیا۔جوہر ٹاؤن میں پلا ٹ نمبر104ایف، 32آر،190ایف،12اے، بلاک کے، 35ایچ تھری،136بی،8آر ون،584،955کیواور 728آر ون کو سربمہر کردیا۔سیل /مسمار کی گئی املاک کو متعد د بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور نے کیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ، بھاری مشینری اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔