صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں غلط کام نہیں ہونے دیں گے
شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کو حقیقی معنوں میں ایک ٹرشری کیئر ہسپتال بنانا چاہتے ہیں۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے
لاہور03اپریل: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں فسٹولا سنٹر اور آر او پی ٹیلی میڈیسن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، پروفیسر ڈاکٹر معین، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، ایم ایس ڈاکٹر فریاد و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تھیلیسیمیاء وارڈ میں بچوں کی عیادت کی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ایچ آر سمیت دیگر تمام ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے علاج میں کوئی مشکل نہیں آنے دیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کوشش ہے کہ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے کسی مریض کو بڑے ہسپتال ریفر نہ کیا جائے۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کو حقیقی معنوں میں ایک ٹرشری کیئر ہسپتال بنانا چاہتے ہیں۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں غلط کام نہیں ہونے دیں گے۔ مریضوں کی خدمت پر سیاست کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے جا رہے ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے کہاکہ ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کیلئے بہتری کی کوشش کررہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق ہمیشہ محکمہ صحت کا حصہ ہی رہے ہیں۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد خواجہ اور پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔ ماضی میں شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کو نظر انداز کیا گیا لیکن اب اس کی بہتری کا وقت آچکا ہے۔