
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی چینی قونصلیٹ آمد،قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات،شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پرافسوس و تعزیت کا اظہار
چینی باشندوں کی تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں،چینی بھائیوں کی فول پروف سیکورٹی کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، بزدلانہ حملوں سے باہمی دوستی متاثر نہیں ہوسکتی،چینی شہریوں پر حملہ ترقی و خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش ہے:مریم نوازشریف
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور میں چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات،دیگر چینی حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شانگلہ حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے باہمی تعاون اور اشتراک کارکاسلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین بے مثال دوست ہیں، بزدلانہ کارروائیوں سے دوستی متاثر نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی و خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔ پاکستانی قوم چینی بھائیوں پر حملے کے واقعہ پر رنجیدہ ہے۔متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پنجاب میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔چینی بھائیوں کی فول پروف سیکورٹی کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔چین کے قونصل جنرل نے وزیر اعلی مریم نواز کی تعزیت کے لئے آمد پر شکریہ ادا کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ آئی جی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔