
ہکلہ میں مظاہرین کے تشدد سے شہید پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد مبشر بلال کی نماز جنازہ راولپنڈی پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی نماز جنازہ میں شرکت.
وزیرداخلہ، کور کمانڈر راولپنڈی اور آئی جی پنجاب پولیس نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی پر پھول رکھے۔ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ کانسٹیبل محمد مبشر بلال نے فرض پر آنچ نہیں آنے دی اور شہادت کا اعلی رتبہ پایا، محسن نقوی
اسلام آباد: ہکلہ میں مظاہرین کے تشدد سے شہید پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد مبشر بلال کی نماز جنازہ راولپنڈی پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل محمد مبشر بلال کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل محمد مبشر بلال کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کانسٹیبل محمد مبشر بلال کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کانسٹیبل محمد مبشر بلال کے جسد خاکی کو سلامی دی۔ وزیرداخلہ، کور کمانڈر راولپنڈی اور آئی جی پنجاب پولیس نے شہید کانسٹیبل محمد مبشر بلال کے جسد خاکی پر پھول رکھے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل محمد مبشر بلال نے فرض پر آنچ نہیں آنے دی اور شہادت کا اعلی رتبہ پایا۔ کور کمانڈر راولپنڈی، آئی جی پنجاب پولیس، راولپنڈی کے سی پی او، ڈپٹی کمشنر، اعلی حکام اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں کے افسران اور جوانوں کی بڑی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔