بین الاقوامی

فلسطینی زخمی بچوں کا 15 واں گروپ امارات پہنچ گیا

فلسطینی زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا 15 واں گروپ جمعے کو امارات پہنچ گیا۔

امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے انیٹشیٹو کے تحت غزہ کے ایک ہزار زخمی بچوں اور ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا امارات کے اسپتالوں میں علاج کیا جائے گا۔
15 ویں گروپ میں مصر کے العریش ایئرپورٹ سے 27 مریض ابوظبی پہنچے ہیں ان کے ہمراہ 60 اہل خانہ بھی ہیں۔
طبی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
زخمیوں اور کینسر کے مریضوں کے اہل خانہ نے اس عظیم انسانی اقدام پر امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جو دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی اور حمایت کا ایک منفرد نمونہ ہے۔
انہوں نے امارات کے فوری ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے اسے مشکل وقت میں فلسطینیوں کی مدد کرنے کے عزم کا ثبوت قرار دیا۔
یاد رہے کہ امارات کی جانب سے 5 نومبر کو بحران کے آغاز سےغزہ کے متاثرین کےلیے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اس کےلیے 20 ملین ڈالر کا امدادی پیکج مختص کیا گیا ہے۔
غزہ میں 150 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی کام کررہا ہے۔
رفح کے علاقے میں صاف پانی کےلیے پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد غزہ میں پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button