مشرق وسطیٰ

سیف سٹی نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کر لیا

موبائل چور گینگ خواتین کو ٹارگٹ کرتے اور بچوں کے ذریعے شہریوں کو موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے موبائل چوری کی پوری واردات کو ٹریس کیا کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں ۔ترجمان سیف سٹیز

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):سیف سٹی نے جیپ کترے بچوں کے گینگ کی ویڈیو جاری کردی.تفصیلات کے مطابق سیف سٹی نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کر لیا۔موبائل چور گینگ خواتین کو ٹارگٹ کرتے اور بچوں کے ذریعے شہریوں کو موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے۔انار کلی بازار میں گینگ نے خواتین کی ریکی اور منصوبہ بندی کے تحت واردات کی۔سیف سٹی کی جاری ویڈیو میں بچوں کو رکشے میں سوار ہونے کے دوران خواتین کے پرس سے موبائل چوری کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔بچہ غیر محسوس طریقے سے موبائل نکال کردوسری سائیڈ پر تیزی سے بھاگتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں بازار کی دوسری جانب سے دو بچوں کو ایک شخص کے ہمراہ واپس آتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے موبائل چوری کی پوری واردات کو ٹریس کیا۔موبائل چور گینگ میں 6 لوگوں نے اپنے ٹارگٹ کی تلاش میں تھے۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ شہری بازار یا ہجوم والی جگہ پر اپنے گردونواح پر کڑی نظر رکھیں۔کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button