مشرق وسطیٰ

آن لائن پورٹل کا آئندہ ہفتے آغاز کیا جائےتاکہ شہری گھر بیٹھے اپنی درخواست پراسیس کر سکیں۔کمشنرلاہوروڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا

کمشنرلاہوروڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاواکی زیرصدارت اجلاس،ون ونڈوسیل کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا , آئ ٹی ونگ جلدازجلدایل ڈی اے کی موبائل ایپلی کیشن تیارکرے۔محمدعلی رندھاوا

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پرکمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوانے کہاکہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں گھر بیٹھے درخواستیں و کاغذات جمع کرانے کی سہولت شروع کی جائے۔
آن لائن پورٹل کا آئندہ ہفتے آغاز کیا جائےتاکہ شہری گھر بیٹھے اپنی درخواست پراسس کرا سکیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے آئی ٹی ونگ کو ایل ڈی اے کی موبائل ایپلیکیشن جلد تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس موبائل ایپلیکیشن میں ایل ڈی اے سے متعلقہ سروسز کی تمام معلومات و آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ون ونڈو سیل میں ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ سے متعلقہ مسائل حل کرنے کے لیے مستقل فوکل پرسنز تعینات کیے جائیں۔ آئ ڈینٹیفیکیشن کے پراسس کو مزید آسان اور تیز کرنے کے لیے آنفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اورپی آئی ٹی بی کی مدد سے ای خدمت اور دیگر سروسز کو مزید مئوثر بنایا جائے۔شہریوں کے قیمتی وقت کا احساس کرتے ہوئے انہیں بلاوجہ چکر نہ لگوائے جائیں۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ، ڈائریکٹر ون ونڈو سیل، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر اور آئی ٹی کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button