مشرق وسطیٰ

سی سی پی اولاہور کی زیر صدارت منشیات کے تدارک اورسنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں پر پیش رفت سے متعلق اہم اجلاس

منشیات فروشی کے گھناونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ما فیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں منشیات فروشی کے خلاف جاری آپریشن اورسنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انوسٹی گیشن پر مامور افسران فرانزک سائنس اور پیشہ ورانہ مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے کیسز کو میرٹ پریکسوکریں۔انہوں نے کہا کہ موثر تفتیش سے ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس منشیات سے پاک لاہورکیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے منشیات فروشی کے گھناونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ما فیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔سی سی پی او لاہور نے منشیات مافیا کی سرکوبی کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ یونٹس بہترین کوارڈینیشن سے منشیات فروشوں کا قلع قمع یقینی بنائیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس کی موثر کرائم کنٹرول سٹریٹیجی اور آپریشنل اقدامات سے محفوظ معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی۔اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز)سید علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) ذیشان اصغر، ایس ایس پی(آپریشنز)سیدعلی رضا، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)ساؤتھ آفتاب پھلروان اورایس پی(آرگنائزد کرائم یونٹ) نارتھ فرقان بلال نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button