مشرق وسطیٰ

لاہور رنگا رنگ پھولوں کی مہک سے کھل اٹھا

ترجمان نے بتایا کہ پی ایچ اے کی جانب سے لاہور میں مختلف جگہوں پر پٹونیا، ازالیہ اور سائیکلیمن سمیت مختلف اقسام کے پھول اگائے گئے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے زیر انتظام باغات اور سڑکوں کے کناروں کو موسم بہار کی مناسبت سے اگائے گئے مختلف خوبصورت پھولوں سے بھر دیا ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ پی ایچ اے کی جانب سے لاہور میں مختلف جگہوں پر پٹونیا، ازالیہ اور سائیکلیمن سمیت مختلف اقسام کے پھول اگائے گئے ہیں۔ دلکش رنگوں کے یہ پھول جہاں موسم بہار کی آمد کی نوید ہیں، وہیں پر یہ قدرت کا حسین نظارہ بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پھولوں کے یہ حسین نظارے پی ایچ اے کی جانب سے اہل لاہور کے لئے عید الفطر کا دلکش تحفہ ہیں۔ ان پھولوں نے باغات کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیا ہے۔ پی ایچ اے کا مشن ہے کہ پھولوں کے ذریعے لاہور کو پاکستان کا "ایمسٹرڈیم” بنا دیا جائے۔
دریں اثناء ترجمان نے بتایا کہ پی ایچ اے نے جیل روڈ اور نہر کے اطراف کو دیدہ زیب برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریس کورس باغ میں موسم بہار کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش بھی جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button