صحت
ہم ہیں ہر دم تیار، پاکپتن سے ریسکیو 1122 کا عزم
ریسکیو ٹیم نے دوران پیپر سکول میں، کمرہ امتحان میں طالبہ کو فوری طبی امداد پہنچاٸی،قوم کی بیٹی پیپر حل کرتی رہی اور ریسکیو سروس اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف رہی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):یہ تصویر ایم سی ہاٸی سکول غلہ منڈی پاکپتن کی ہے۔ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم میں ایمرجنسی کال موصول ہوئی، کہ دوران امتحان ایک بچی کی طبیعت بہتر نہیں ہے،ریسکیو 1122 کنٹرول نے فوری ریسکیو امدادی ٹیمیں روانہ کردیں.
ریسکیو ٹیم نے دوران پیپر سکول میں، کمرہ امتحان میں طالبہ کو فوری طبی امداد پہنچاٸی،قوم کی بیٹی پیپر حل کرتی رہی اور ریسکیو سروس اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف رہی.
ریسکیو 1122 کے ٹیم ممبر محمد معاز ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے طبی امداد کیساتھ بیٹی کو حوصلہ اور سپورٹ بھی فراہم کیں، یوں نہ صرف طالبہ نے پیپر حل کرلیا بلکہ طبی امداد بھی ساتھ ساتھ جاری رہی، بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی سے قوم کی بیٹی کا قیمتی ٹائم بھی بچا اور پیپر بھی حل ہو گیا