اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان علما کونسل کا مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی کا پرتپاک استقبال

انہوں نے سیکرٹری جنرل العیسی کے دورے کی اہمیت پر زور دیا اور آگاہ کیا کہ وہ دنیا میں انسانیت کے لئے آواز اٹھانے اور لوگوں کو اپنے عقائد پر عمل کرنے کی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے کے لئے پرعزم ہیں

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان علما کونسل (پی یو سی) نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس دورے سے خطے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے اور باہمی افہام و تفہیم کے نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔
انہوں نے سیکرٹری جنرل العیسی کے دورے کی اہمیت پر زور دیا اور آگاہ کیا کہ وہ دنیا میں انسانیت کے لئے آواز اٹھانے اور لوگوں کو اپنے عقائد پر عمل کرنے کی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے کے لئے پرعزم ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے عالمی سطح پر رواداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ڈاکٹر العیسی کی کوششوں کو سراہا.
انہوں نے مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام حالیہ عالمی کانفرنس کا خصوصی تذکرہ کیا جس کا عنوان ”اسلامی مکاتب فکر اور مسالک کے درمیان رابطہ کاری” تھا، تاکہ مختلف اسلامی مکاتب فکر اور اور مسالک کے درمیان افہام و تفہیم اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔
طاہر اشرفی نے اس اقدام کو مسلم دنیا میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے العیسی کے دورے پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص مذہبی تکثیریت کے شعبے میں تعلقات کی مضبوطی کے امکانات پر زور دیا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک ایسے مستقبل کا تصور پیش کیا جو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہو۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے وہ اپنے دورے کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر العیسی کی موجودگی بین المذاہب مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے محرک کا کردار ادا کرے گی، جس سے پاکستان اور اس سے باہر ایک زیادہ ہم آہنگ اور جامع معاشرے کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button