
آئی جی پنجاب نے شہدا کی 18 فیملیز کو تعمیراتی اخراجات کیلئے فی کس 05 لاکھ روپے مالیت کے چیک دیئے گئے.
2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کو محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کا مشن تکمیل کی جانب گامزن،
پاکستان لاہور(نمائندہ وائسآف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہدا کی فیملیز کو ذاتی گھروں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کو محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب نے شہدا کی 18 فیملیز کو گھروں کے تعمیراتی اخراجات کیلئے فی کس 05 لاکھ روپے مالیت کے چیک دیئے، لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں کے شہدا کے اہل خانہ کو امدادی چیک دیئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 فیملیز کو اگلے مرحلے کی اقساط جبکہ 06 نئی فیملیز کو پہلی قسط کے چیک دیئے گئے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس شہداء کی فیملیز کو پلاٹس پر گھر تعمیر کرنے کیلئے 02 کروڑ 85 لاکھ روپے اقساط کی صورت دئیے جا چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2017ء سے قبل کے 588 شہدا کی فیملیز کیلئے پلاٹس کا انتظام کیا جاچکا ہے، 440 فیملیز کو پلاٹس کے ملکی کاغذات مل چکے، 148 فیملیز کے ملکیتی کاغذات انڈر پراسس ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس انڈوومنٹ فنڈ سے 23 شہداء کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے معاونت فراہم کی جا رہی ہے، تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے شہید محمد قاسم کے بیٹے کو کالج آنے جانے کیلئے موٹر سائیکل کا تحفہ بھی دیا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس شہداء ہمارا فخر، انکی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تقریب میں شریک شہداء کی فیملیز نے بہترین دیکھ بھال پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران تقریب میں موجود تھے۔